گوہاٹی، 15 فروری (ایجنسی) اولمپک اور عالمی چمپئن شپ کی سلور فاتح پی وی سندھو نے اشمتا چالها کے چیلنج پر جمعہ کو 21-10، 22-20 سے قابو پاتے ہوئے 83 ویں سینئر قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔
text-align: start;">
ٹاپ سیڈ سندھو نے چالها کو 38 منٹ میں شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ گزشتہ رنر اپ سندھو کا فائنل میں دوسری سیڈ اور گزشتہ چمپئن سائنا نہوال اور ویشنوی بھالے کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح سے مقابلہ ہوگا۔