نئی دہلی/9جنوری(ایجنسی) سپریم کورٹ نے سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو لازمی طور پر بجانے کی پابندی ختم کردی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے 30 نومبر 2016 کے اپنے عبوری حکم میں آج ترمیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">عدالت نے اپنے عبوری حکم میں سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو بجانا لازمی کردیا تھا اور اس دوران ناظرین کے لئے کھڑا ہونا لازمی تھا۔ اس حکم سے معذور افراد کو رعایت دی گئی تھی۔ جسٹس مشرا نے سابقہ حکم میں ترمیم کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ سنیما ہالوں کے خصوصی اختیار پر منحصر کرے گا کہ وہ قومی ترانہ بجائیں یا نہیں۔ حالانکہ عدالت نے واضح کیا کہ اگر قومی ترانہ بجایا جاتا ہے تو ناظرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس کا احترام کریں گے۔