the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 5مارچ (یو این آئی)بالی وڈ میں دادی، نانی اور ماں کے بہترین کردار ادا کرنے والی شمی کی پیدائش بمبئی کے ایک پارسی گھرانے میں 1931 میں ہوئی تھی  شمی کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا بالی وڈ میں انہیں شمی ‘ شمی آنٹی ‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا  جب ان کی عمر محض 3 برس تھی  ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ پارسیوں کی مذہبی تقریبات میں کھانے پکاکر گزارا کرتی تھیں شمی کی بڑی بہن منی ربادی فلموں میں اداکارواؤں کی ڈریس ڈیزائن کرتی تھیں۔
وہ سال 1944سے 1967تک بالی وڈ میں فیشن ڈیزائنر کے طور پر سرگرم رہیں۔
نرگس ربادی کا فلموں میں کام کرنا ایک اتفاق ہی تھا۔
ان کے ایک فیملی فرینڈ چِنّو ماما فلمساز محبوب کے یہاں کام کرتے تھے۔
چنو ماما کے اداکار اور فلمساز شیخ مختار سے قریبی مراسم



تھے۔ اس وقت شیخ مختار ایک فلم بنارہے تھے اس فلم میں بیگم پارہ ان کے اپوزٹ ہیروئن کا کردار ادا کررہی تھیں۔ شیخ مختار کو اس فلم کے لئے دوسری ادکارہ کی تلاش تھی۔

اس سلسلے میں چنو ماما نے نرگس ربادی سے بات کی اور دوسرے دن وہ انہیں شیخ مختار کے اسٹوڈیو لیکر پہنچ گئے۔ شمی سے ملاقات پر شیخ مختار ان کے بات کرنے کے انداز سے کافی متاثر ہوئے اور انہیں اپنی فلم میں 500 روپے ماہانہ پر تین سال کے معاہدے کے ساتھ رکھ لیا اور انہیں تلقین کی کہ وہ میری اجازت کے بغیر کسی دوسری فلم میں کام نہ کریں۔ اس فلم کو دائریکٹر تارا ہریش ڈائریکٹ کررہے تھے۔ چونکہ فلموں میں نرگس نام سے ایک اداکارہ پہلے سے ہی موجود تھیں اس لئے انہیں شمی کا نام دیا گیا۔ ان کی پہلی فلم ’استاد پیڈرو ‘ تھی جو سال 1951 میں ریلیز ہوئی۔
یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.