the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 12 دسمبر(ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے انوشکا شرما کی تعریف کی ہے۔

نرگس فخری جلد ہی ہارر فلم "اماوس" میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے انوشکاشرماکی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ انوشکانے جس طرح فلم "پری" میں بھوت کا کردارنبھایا ہے اس سے لوگوں کا بھوت کے کردار کے تیئں نظریہ بدل گیا ہے اور اب ہیروئنیں بھوتوں پر ماخوذ فلمیں کرنے سے گریز نہیں کررہی ہیں۔



start;">انہوں نے کہا "میرے لئے کسی بھی فلم کی کہانی زیادہ اہمیت رکھتی ہے لیکن آپ صحیح کہہ رہی ہیں۔ اب وہ دن گئے جب ہیروئنیں ڈراونی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیتی تھیں۔ اب آپ انوشکا کو ہی لیجئے انہوں نے نہ صرف پری جیسی فلم بنائی بلکہ اس میں کام بھی کیا جو ایک ڈراونی فلم ہی تھی اور اب کئی اداکارائیں ہاررفلموں میں کام کرنے کے لئے آگے آئی ہیں۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم اماوس میں بھوشن پٹیل ہدایت کاری کا کام کررہے ہیں جنہوں نے اس سے قبل راگنی ایم ایم ایس 2 اور الون جیسی ڈراؤنی فلموں میں ہدایت کاری کی تھی۔ فلم اماوس 11 جنوری 2019 میں جلوہ گر ہوگی۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.