the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
ممبئی/30اگست(ایجنسی) بالی ووڈمیں اپنے سنجیدہ کر دارکے لئے معروف نوازالدین صدیقی نے اپنے آنے والی فلم منٹو کے لئے ایک روپے فیس لی ہے ۔ بالی ووڈ کی ڈائریکٹر نندیتا داس نے متنازعہ ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی فلم منٹو بنائی ہے ،نوازالدین صدیقی فلم میں منٹو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔

بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کے لئے انہوں نے صرف ایک روپیہ فیس کے طور پر لیا ہے ۔نوازالدین کا یہ فیصلہ نندیتا دا س کے دل چھو گیا ۔ نندیتا داس نے بتایا کہ یہ سخاوت کی ایک بڑی مثال ہے کہ کوئی اداکار آپ کی فلم میں اپنی عام فیس کے بغیر کام کر رہا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ فلم کے کم بجٹ کو

مدِنظر رکھتےہوئے نندیتا نے انہیں ٖمحض ایک روپے



کی پیش کش کی تھی اور نواز الدین مان گے ۔اس فلم کے لئے رشی کپور ،پریشراول ، رنبیر شوری ،دویا دت ،اور جاویداختر نے بھی کو ئی پیسہ نہیں لیا ہے ۔نندیتا داس نے بتایا کہ " رشی کپور نے پہلی میٹنگ میں ہی اس فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھر لی اور فیس کے بارئے میں پوچھا تک نہیں ،اچھے اداکار اچھے کام کے بھوکے ہوتے ہیں اور جب ان کے پاس مرضی کا پروجیکٹ آئے تو وہ کسی بھی قیمت پر اُس کے ساتھ سمجھوتا نہیں کرتے ،اُن کے لئے تب بڑی سے بڑی رقم بھی کوئی معنی نہیں رکھتی"۔ یہ فلم ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے ۔


 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.