ممبئی،25 مارچ (یواین آئی)مشہور اداکارہ نندا نےاپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں شامل ہونے کی خواہش مند تھیں ممبئی میں 8جنوری 1939 کو نندا کی پیدائش ہوئی ۔
ان کے گھر فلمی ماحول تھا۔
ان کے والد ماسٹر ونایک مراٹھی
تھیئٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے اس کےعلاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں۔
ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔
نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے بے حد متاثر تھیں اور ان کی ہی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔