ممبئی، 18 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر فلمساز پرکاش جھا کی فلم لال بتی میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
نانا پاٹیکر کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں ۔
نانا پاٹیکر اب واپسی کر رہے ہیں ۔
نانا جلد ہی پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں ۔
نانا پاٹیکر پرکاش جھا کی ویب سیریز ’لال
بتی ‘ سے اداکاری کے میدان میں واپسی کرنے جا رہے ہیں ۔
’لال بتی‘ ایک سوشیو پالیٹکل ویب سیریز ہوگی۔
نانا پاٹیکر ’لال بتی‘ سے پہلے بھی پرکاش جھا کے ساتھ کام کر چکے ہیں ۔
انہوں نے پرکاش جھا کی فلم ’راج نیتی‘ میں کام کیا ہے۔
نانا پاٹیکر ایک بار پھر پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں ۔