نئی دہلی، 25 دسمبر (یو این آئی) نغمہ ایک کثیر باصلاحیت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستانی سنیما، خاص طور پر تمل اور تیلگو دونوں فلموں کی اسکرینوں پر جلوہ گر رہی ہیں ، انہوں نے نے ہندی، کنڑ، ملیالم ، مراٹھی اور بھوجپوری جیسی دیگر علاقائی زبانوں میں بھی کام کیا ہے ، نغمہ نے ہندوستان بھر کے سامعین پر اپنی شناخت چھوڑی ہے۔
دسمبر 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی نغمہ کا خاندانی پس منظر خود متنوع ثقافتوں کا امتزاج ہے۔ 25
ان کے والد اروند مورارجی
کا تعلق گجراتی خاندان سے تھا، جب کہ ان کی والدہ شمع قاضی مسلمان تھیں۔
ان کی ایک بہن، اداکارہ جیو تیکا، اور اپنے والد کی طرف سے دو سوتیلے بھائی ہیں۔
نغمہ کا سنیما سفر 15 سال کی کم عمری میں شروع ہوا گیا تھا جب انہوں نے 1990 کی ہندی فلم " باغی : اے ریبل فار لو " میں سلمان خان کے مد مقابل ڈیبیو کیا۔
اس فلم کی کامیابی نے ان کے کیریئر کا آغاز کیا، اور انہوں نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا، جن میں " سہاگ "(1994) اور "کنگ انکل (1993) جیسی فلمیں شامل ہیں۔