ممبئی،19جون(ایجنسی)مشہور اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی موٹاپے سے لڑتے آرہے ہیں۔ ارجن کپور نے دو تصویریں انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ جم خانے میں ایکسرسائز کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان تصویروں میں ارجن کی محنت صاف نظر آرہی ہے۔
یہ دونوں تصویریں ارجن کی ایکسرسائز کے دوران کی ہیں جس میں ان کی شیشے میں آئی تصویر لی گئی ہے۔ تصویر پر انہوں نے لکھا،’’میرے لئے بچپن سے ہی موتاپے سے لڑنا مشکل رہاہے۔ ہر کسی کی اپنی جدوجہد ہے لیکن میں اپنی لڑائی مسلسل لڑتا آرہاہوں۔
زندگی کا ایک اصول ہے۔ گرو
اور پھر اٹھو۔ محنت کا پھل ملتا ہے۔ آج نہیں توکل یا پھر ہفتوں میں ضرور ملتا ہے۔
‘‘
ارجن کپور نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنی آئندہ فلم’پانی پت‘ کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس کےلئے وہ جنوری میں ہی ٹریننگ شروع کرچکے ہیں۔ فلم ’پانی پت‘ میں ارجن کے ساتھ سنجے دت اور کریتی سینن بھی اہم رول میں ہیں۔ یہ فلم پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے،جو سداشیو راو بھاؤ کی قیادت والی مراٹھا سلطنت اور افغانستان کے حکمراں احمدشاہ ابدالی کی فوجوں کے درمیان لڑی گئی تھی۔ آشوتوش گوواریکر کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم 6دسمبر 2019 کو ریلیز ہوگی۔