: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 17 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ انڈسٹری میں خیام نے اپنی مدھر دھنوں سے تقریباً پانچ دہائیوں تک مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا اس بات سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ وہ موسیقار نہیں بلکہ اداکار بننا چاہتے تھے خیام جن کا اصل نام محمد ظہور خیام ہاشمی تھا، 18 فروری 1927 کو غیر منقسم پنجاب کے ضلع نواں شہر کے گاؤں راہوں میں پید اہوئے، خیام بچپن ہی سے موسیقی کی طرف مائل تھے اور وہ فلموں میں کام کر
کے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنا چاہتے تھے۔ خیام اکثر اپنے گھر سے بھاگ کر فلم دیکھنے شہر چلے جایا کرتے تھے ان کی اس عادت سے ان کے گھر والے کافی پریشان رہا کرتے تھے۔ خیام کی عمر جب محض 10 سال کی تھی تب وہ اداکار بنے کا خواب لئے اپنے گھر سے بھاگ کر اپنے چچا کے گھر دہلی آگئے۔ خیام کے چانے ان کا داخلہ اسکول میں کرا دیا لیکن ان کا رجحان موسیقی اور گانے کی طرف دیکھ کر انہوں نے خیام کو موسیقی سیکھنے کی اجازت دے دی۔