the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 15 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈمیں او پی نیر کا نام ایک ایسے موسیقار کے طور پر یاد کیا جاتاہے جنہوں نے آشا بھونسلے اور گیتا دت سمیت کئی گلوکار اور گلو کاراؤں کو کامیابی کی بلندیوںپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سولہ (16) جنوری 1926 کو لاہور شہر کے ایک متوسط طبقہ کے کنبہ میں پیدا ہوئے او پی نیر کا رجحان بچپن سے ہی موسیقی کی جانب تھا اور وہ گلو کار بننا چاہتے تھے۔

دس برس کی عمر میں سب سے پہلے انہیں پنڈت گووند رام کی موسیقی میں پنجابی فلم دلہابھٹی میں کورس کے طور پر گانے کا موقع ملا اور بطور محنتانہ انہیں دس روپئے ملے۔

اس درمیان انہوں نے آکاش وانی کی جانب سے نشر ہونے والے کئی پروگراموں



میں بھی اپنی موسیقی دی۔ تقسیم ہند کے بعد ان کا پورا کنبہ لاہور چھوڑ کر امرتسر چلا آیا۔
1949 میں بطور موسیقار فلم انڈسٹری میں شناخت بنانے کیلئے او پی نیر ممبئی آگئے۔
ممبئی میں ان کی ملاقات مشہور فلم ساز ہدایت کار کرشن کیول سے ہوئی جو ان دنوں فلم کنیز بنا رہے تھے۔ کرشن کیول ان کی موسیقی بنانے کے انداز سے کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے فلم میں بیک گراؤنڈ موسیقی دینے کی پیشکش کی۔

سال 1951 میں اپنے ایک دو ست کے کہنے پر وہ ممبئی سے دہلی آگئے اور بعد میں اسی دوست کے کہنے پرانہوں نے فلم ساز پنچولی سے ملاقات کی جو ان دنوں فلم نگینہ بنا رہے تھے۔ بطور موسیقار او پی نیر نے 1952 میں آئی فلم آسمان سے اپنے فلمی کیرئر کی شروعات کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.