ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) مشہور زمانہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں 'جادو کی جھپی دے کر پردہ سیمیں پر سب کو خوش کرنے والے 81 سالہ فلمی اداکار سریندر را جن نے ملک کے موجودہ حالات سے پریشان ہو کر اپنا مذ ہب تبدیل کرنے
کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ وہ موجودہ حالات کی وجہ سے بے چین ہیں، کیونکہ فی الحال مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کو ہیر و کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ ہر معاملے میں مذہب کو سامنے رکھ کر سیاسی مساوات کو آسان بنا یا جارہا ہے۔