ممبئی 2 جنوری (یو این آئی) سال 2019 جہاں فلموں کی کامیابی کئی معنوں سے یادگار رہی ہے وہیں 2020 میں کئی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جو باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرسکتی ہیں ۔
سال 2020 میں ریلیز ہونے والی نمایاں فلموں میں’ تاناجی: دی انسنگ واریر، ، چھپاک ، اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی ، سوریہ ونشی ، 83 ، لکشمی بامب ، رادھے ، پرتھویراج اور لال سنگھ چدھا شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ اس برس جن فلموں پر ناظرین کے ساتھ ٹرینڈ پنڈتوں کی نظر رہے ان میں پنگا ، جوانی جانے من ، ملنگ ، باگی 3 ، انگلش میڈیم ، گلابو سیتابو ، چہرے ، لوڈو، قلی نمبر ون ، شکنتلا دیوی ، ممبئی ساگا شامل ہیں، سڑک 2، شمشیرا، بھول بھلیاں۔ 2، ہنگامہ 2۔ ، گنگو بائی كاٹھياواڑي، میدان اور بچن پانڈے سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔
نئے سال کے آغاز میں تین جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’سب کوشل
منگل‘ میں اکشے کھنہ کے ساتھ پدمنی کولہا پورے کے بیٹے پریانک شرما اور روی کشن کی بیٹی ریوا کشن اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے۔
اس فلم کی کہانی بہار میں مشہور ’پکڑوآ وواہ‘ پر مبنی ہے ۔ اس شادی میں پہلے لڑکے کا اغوا کیا جاتا ہے اور پھراسے گھر لے جاکر اس کی شادی کرادی جاتی ہے۔ تین جنوری کو ہی ڈائرکٹر رمیش سپی کی فلم ’شملہ مرچ‘ بھی ریلیز ہوگی جس ،میں ہیما مالنی، رکول پریت سنگھ اور راجکمار راؤ اہم کردار نبھارہے ہیں۔
دس جنوری کو ’تاناجی ان سنگ وارئیر‘ ریلیز ہوگی ۔ ہدایت کار اوم راؤت کی یہ فلم 17 ویں صدی کے پس منظر پر مبنی ایک پریڈ فلم ہے۔ تاناجی مال سورے چھترپتی شیواجی کے دور حکومت میں صوبیدار بہادر اور عظیم سپاہی تھے۔ اجے دیوگن نے تاناجی کا کردار ادا کیا ہے ۔ ان کے علاوہ اس فلم میں کاجول اور سیف علی خان کے بھی اہم رول ہیں۔