ممبئی، 21 جون (یو این آئی) ٹام آلٹر کو بھلے ہی کوئی ان کے نام سے نہ جانتا ہوں لیکن بالی ووڈ مداحوں کے ذہن میں ٹام آلٹر کی پہنچان ایسے اداکار کے طور پر کی جاتی ہے جوبالی ووڈ فلموں میں زیادہ تر انگریز کا کردار ادا کرتے نظر آئے۔
ان کی پیدائش 22 جون 1950 کو اتراکھنڈ کے مسوری میں ہوئی۔
ٹام 18 برس کی عمر تعلیم کی غرض سے امریکی یونیورسٹی چلے گئے
لیکن ان کا دل نہیں لگا اور وہ درمیان میں ہی وہاں سے واپس لوٹ آئے۔
اس کے بعد انہوں نے کئی نوکریاں کیں ۔
انہوں نے ہریانہ کے سینٹ تھامس اسکول میں ٹیچر کی بھی چھ مہینے تک نوکری کی۔
سپراسٹار راجیش کھنہ کی سال 1969 میں فلم ارادھنا نے ٹام آلٹر کو اتنا متاثر کیا کہ اب بس وہ راجیش کھنہ بننا چاہتے تھے۔
اسی ہفتے انہوں نے اس فلم کو تین مرتبہ دیکھا۔