the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 18 جون (یو این آئی ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار مکیش کھنہ ایک بار پھر شکتی مان کے کردار کو نبھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

شکتی مان کے مداحوں کو جلد ہی ایک بڑا تحفہ مل سکتا ہے۔
سپر ہیرو شکتی مان کے کردار زندہ کرنے والے مکیش کھنہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شکتی مان کے روپ میں نظر آرہے ہیں حالانکہ اس میں معمولی سا ٹوئسٹ ہے ، اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے ماسک پہن رکھا ہے۔
شکتی مان کے قریب کھڑے شخص نے بھی ماسک پہن رکھا



ہے۔

مکیش کھنہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عنوان میں لکھا ’’میرے بھیشم انٹرنیشنل کے یوٹیوب چینل پر کچھ نیا آئے گا۔
انتظار کرئیے اور خود جان جائیے‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شکتی مان ہندوستان کا پہلا دیسی سپر ہیرو تو تھا ہی لیکن ساتھ ہی اس شو کے ذریعے بچوں کو کئی طرح کی نصیحتیں بھی دی جاتی تھیں جو انھیں حقیقی زندگی میں بہتر بننے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔
یہ شو 1997 میں نشر کیا گیا تھا جو 2005 تک جاری رہا تھا۔
شکتی مان دوردرشن کے سب سے مقبول شوز میں سے ایک تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.