ممبئی، 13 مئی (یو این آئی) ہندستانی فلمی دنیا میں مرنال سین کا نام ایسے فلمساز وں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فلموں کے ذریعےہندی سنیما کو بین الاقوامی سطح پر خاص شناخت دلائی۔
14 مئی 1923 کو فرید آباد (بنگلہ دیش) میں پیدا ہوئے مرنال سین نے ابتدائی تعلیم فرید آباد سے حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے كلكتہ کے مشہور اسكاٹش چرچ کالج سے مزید تعلیم حاصل کی۔
اس دوران وہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے منعقد ثقافتی پروگراموں میں شرکت کرنے لگے۔
کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مرنال سین کی دلچسپی فلموں کےتیئں بڑھنے لگی اور وہ فلم سازی سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کرنے
لگے۔
اس دور کے وہ اپنے دوست رتوك گھٹک اور سلیل چودھری سے اکثر کہا کرتے کہ مستقبل میں وہ بامعنی فلمیں بنائیں گے لیکن خاندان کی اقتصادی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا یہ خیال ملتوی کرنا پڑا اور طبی نمائندے کے طور پر کام کرنا پڑا۔
طبی نمائندے کے طور پر کچھ دنوں تک کام کرنے کے بعد جب ان کا دل اس کام میں نہیں لگا تو انہوں نے یہ نوکری چھوڑ دی۔
مرنال سین فلمی صنعت میں اپنے کیریئر کی شروعات کلکتہ فلم اسٹوڈیو میں ’’آڈیوٹکنیشین‘‘ کے طور پر کی۔
بطور ڈائریکٹر ان کے کیریئر کی پہلی فلم ’’رات بھور‘‘ تھی ۔
سال 1955 میں ریلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔