ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ میں موسمی چڑ جی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں اپنی رومانوی اداؤں سے ناظرین کو اپنا
دیوانہ بنایا۔ اپریل 1953 کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں موسمی چڑ جی نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز سال 26 1967 کی بنگلہ فلم بالیکا ودھو سے کیا تھا۔
ان کی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔