the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی16 فروری (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کی علی الصبح قومی ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، جس نے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا اور اب چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ آیا سابق رکن پارلیمنٹ پھر سیاست میں سرگرم نہ ہو جائے-سیاسی حلقوں میں 70 سالہ بھاگوت کی متھن سے یہ ملاقات فلم اداکار کے پانچ سالوں کے وقفے کے بعد فعال سیاست میں واپسی کی ایک کڑی مانی جارہی ہے-
متھن کی رہائش گاہ ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ کے ساحلی مقام مڑ آئ لینڑ پر واقع ہے آج یہ ملاقات تقریبادوگھنٹوں تک جاری تھی حالانکہ متھن نے اپنی سیاست میں واپسی کی تمام افواہوں کی تردید کی ہےاور کہاکہ بھاگوت کی ان کی حال ہی میں اتر پردیش میں



ملاقات ہوئی تھی اور اس سے قبل ، وہ ناگپور میں بھی ملے تھے ، جہاں آر ایس ایس کا صدر دفتر واقع ہے۔

اس ملاقات کے بعد اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوے متھن نے کہا ، "قیاس آرائی نہ کریں… میرا اور بھاگوت کا روحانی رشتہ ہے ... ہم لکھنؤ میں ملے تھے اور میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ جب بھی ممبئی آئیں تو مجھ سے ملاقات کریں,آج وہ مجھ سے ملنے آئے ۔

واضح رہیکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے اعلان کے سے قبل ہونے والی اس ملاقات کو اہمیت دی جارہی ہے- متھن جنہیں عرف عام میں "متھن دا"کہا جاتا ہے وہ آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی (اے آئی ٹی سی پی) کی راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ ہے- انہوں نے 2016 میں استعفیٰ دیا تھا ، چکرورتی کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ اپنی آبائی ریاست میں عوام میں مقبول ہیں -

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.