ممبئی، 17 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ انڈسٹری میں خیام نے اپنی مدھر دھنوں سے تقریباً پانچ دہائیوں تک مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا لیکن وہ موسیقار نہیں بلکہ اداکار بننا چاہتے تھے۔ خیام جن کا اصل نام محمد ظہور خیام ہاشمی تھا، 18 فروری 1927 کو غیر منقسم پنجاب کے
ضلع نواں شہر کے گاؤں راہوں میں پیدا ہوئے، خیام بچپن ہی سے موسیقی کی طرف مائل تھے اور وہ فلموں میں کام کر کے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنا چاہتے تھے۔ خیام اکثر اپنے گھر سے بھاگ کر فلم دیکھنے شہر چلے جایا کرتے تھے ان کی اس عادت سے ان کے
گھر والے کافی پریشان رہا کرتے تھے۔