ممبئی، 23 دسمبر (یو این آئی) آواز کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع کو گلوکاری کی تحریک ایک فقیر سے ملی تھی۔
پنجاب کے کو ٹلا سلطان سنگھ گاؤں میں 24 دسمبر 1924 کو ایک متوسط مسلم خاندان میں پیدا ہوئے محمد رفیع ایک
فقیر کے نغموں کو سنا کرتے تھے ، جس سے ان کے دل میں موسیقی کے تئیں ایک لگاؤ پیدا ہو گیا۔
رفیع کے بڑے بھائی حمید نے محمد رفیع کے دل میں موسیقی کے تئیں رجحان دیکھ لیا تھا اور انہیں اس راہ پر آگے بڑھانے میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔