ممبئی، 15 جون (یو این آئی) ملٹی اسٹار فلموں کا اہم حصہ رہے متھن چکرورتی کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔
بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے فن کاروں کو جہاں کئی برس لگ جاتے ہیں وہیں متھن چکروتی نے اپنی پہلی ہی فلم کے لئے یہ ایوارڈ حاصل کرلیا تھا۔
کولکاتا میں 16جون 1952 کو پیدا ہوئے متھن چکرورتی (اصل نام) گورانگ چکرورتی نے گریجویشن کی
تعلیم کولکاتا کے مشہور اسکاٹش چرچ سے مکمل کی۔
متھن چکرورتی اپنی زندگی کے شروعاتی دور میں بائیں بازو نظریات سے کافی متاثر رہنے کی وجہ سے نکسلزم سے وابستہ رہے لیکن اپنے بھائی کی بے وقت موت سے انہوں نے نکسلزم کا راستہ چھوڑ دیا اور پنے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
سال 1976میں ریلز ہوئی فلم ’مرگیا‘ بطور اداکار متھن چکرورتی کے فلمی کیریر کی پہلی فلم تھی۔