جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نئی دہلی ۔ 2 مارچ:- ہندی فلم اسٹار انوشکا شرما کی نئی فلم پری کو پاکستان میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس فلم میں کالاجادو کو بڑھاچڑھا کر پیش کرتے ہوئے قرآنی آیات کا استعمال کیا گیا ہے۔ فلم میں بعض غیراسلامی حرکتوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ پاکستان سنسر بورڈ نے فلم پری پر اس لئے بھی پابندی عائد کی ہے کیونکہ فلم میں بعض قابل اعتراض مناظر بتائے گئے ہیں جس میں کالاجادو کرنے کیلئے قرآنی آیات کا استعمال کیا گیا ہے۔ پاکستانی سنسر بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ اس فلم کو پاکستان میں نمائش سے روک دیا گیا ہے۔ فلم سے ظاہر ہوتا ہیکہ اس میں کالے جادو کو اسلامی
تعلیمات کے آئینہ میں بتایا گیا ہے جبکہ یہ سراسر غیراسلامی عمل ہے۔ فلم پری کی اسکرپٹ، مکالمے اور کہانی ہمارے اسلامی اقدار کے مغائر ہے۔ جادو کے تعلق سے اسلام کے اندر مختلف نظریہ پایا جاتا ہے جبکہ فلم کے اندر کالے جادو کی حمایت کی گئی ہے۔ پاکستان فلم ڈسٹریبیوٹرس اسوسی ایشن کے چیرمین چودھری اعجاز نے سنسر بورڈ کے فیصلہ سے اتفاق کرتے ہوئے فلم کی نمائش روک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ہماری تہذیب اور اسلامی تاریخ کے بالکل مغائر ہے۔