ممبئی/17اکتوبر(ایجنسی) بالی ووڈ میں می ٹو کیمپئن کے تحت کئی بڑے بالی ووڈ اسٹارس ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پر جنسی استحصال کے الزام لگے ہیں۔ اس میں نانا پاٹیکر ، آلوک ناتھ ، ساجد خان اور جتن داس جیسے اداکار پر سنگین الزام لگے ہیں۔ اب اس می ٹو میں سلمان خان اور ان کے بھائیوں کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
اداکارہ پوجا مشرا نے سلمان خان اور ان کے دونوں بھائیوں پر جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ماڈل اور وی جے رہ چکی پوجا مشرا نے کہا ہے کہ " سلطان کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور ان کے بھائیوں نے ان کا ریپ کیا۔ اتنا ہی نہیں پوجا نے شترگھن سنہا پر کالا جادوکا الزام لگایا ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">پوجا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس میں انہوں نے سلمان خان ،سہیل خان اور ارباز خان پر ریپ کا الزام لگایا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایک بار نہیں ان کا کئی مرتبہ ریپ کیا گیا ہے۔ پوجا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ " شترو گھن سنہا نے میرا فون اور لیپ ٹاپ ہیک کرکے میرے کریئٹو آئیڈیاز چرا لئے'۔