the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) حکومت ہند نے محصولات بچانے، بہتر رابطہ کاری اور انتظام کے لیے نیشنل فلم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا ( این ایف ڈی سی) میں فلم سے منسلک دیگر چار اداروں کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے بدھ کے روز اس فیصلے کو منظوری دی۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے صحافیوں سے کہا کہ وزات کے تحت فلم سے منسلک چار اداروں کو این ایف ڈی سی میں ضم کر دیا گیا ہے۔ ان میں فلم ڈیویژن ، نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا، چلڈرن فلم سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا،’ہندوستان میں 3000 سے زائد فلمیں ہر سال بنتی ہیں اور ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا فلم ساز ملک ہے۔ ہم نےبہتر انتظام، بہترین کار کردگی اور باہم رابطہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ان سبھی اداروں کا



این ایف ڈی سی میں انضمام کر دیا ہے۔ اس سے حکومت کے محصولات کی بھی بچت ہوگی اور ان اداروں کے بنیادی ڈھانچے کا بھی بہتر استعمال ہوگا۔ ہم نے این ایف ڈی سی کے میمورنڈم کو توسیع دے کر ان تمام اداروں کو اس کے دائرے میں کر دیا ہے‘۔
فلم ڈیویژن کا قیام تاریخی اہمیت کی ڈاکیومنٹری بنانے کی غرض سے 1948 میں ہوا تھا اور یہ وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت آتا ہے جبکہ فلم اطفال کی ترقی کے لیے چلڈرن فلم سوسائٹی کا قیام 1955 میں ایک قانون کے تحت کیا گیا تھا۔ نیشنل فلم آڈوٹوریم کا قیام 1964 میں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد پرانی فلموں کو یکجا کرنا تھا۔ اس کے بعد 1973 میں نیشنل فلم فیسٹیول ڈائریکٹوریٹ کا قیام کیا گیا تھا جو ہندوستا ن میں قومی اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد کرتا ہے۔ 1975 میں این ایف ڈی سی کا قیام ہوا تھا۔ ہندوستانی سنیما صنعت کے لیے یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.