the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 13 مئی (یو این آئی) ہندستانی فلمی دنیا میں مرنال سین کا نام ایک ایسے فلمساز وں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فلموں کے ذریعےہندی سنیما کو بین الاقوامی سطح پر خاص شناخت دلائی 14 مئی 1923 کو فرید آباد (بنگلہ دیش) میں پیدا ہوئے مرنال سین نے ابتدائی تعلیم فرید آباد سے حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے كلكتہ کے مشہور اسكاٹش چرچ کالج سے مزید تعلیم حاصل کی۔
اس دوران وہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے منعقد ثقافتی پروگراموں میں شرکت کرنے لگے۔

کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مرنال سین کی دلچسپی فلموں کےتیئں بڑھنے لگی اور وہ فلم سازی سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کرنے لگے۔
اس



دور کے وہ اپنے دوست رتوك گھٹک اور سلیل چودھری سے اکثر کہا کرتے کہ مستقبل میں وہ بامعنی فلمیں بنائیں گے لیکن خاندان کی اقتصادی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا یہ خیال ملتوی کرنا پڑا اور طبی نمائندے کے طور پر کام کرنا پڑا۔
طبی نمائندے کے طور پر کچھ دنوں تک کام کرنے کے بعد جب ان کا دل اس کام میں نہیں لگا تو انہوں نے یہ نوکری چھوڑ دی۔

مرنال سین فلمی صنعت میں اپنے کیریئر کی شروعات کولکتہ فلم اسٹوڈیو میں بطور ’’آڈیوٹکنیشین‘‘ کے طور پر کی۔
بطور ڈائریکٹر مرنال سین کے کیریئر کی پہلی فلم سال 1955 میں ریلیز ہونے فلم’’رات بھور‘‘ تھی جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.