دہلی ، 18 مئی (یو این آئی) تاریخی فلم منتھن نے ہندوستان کو دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بنانے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ یہ ری ماسٹر ڈ فلم 77 ویں کانز (فرانس) فلم فیسٹیول، کانز کلاسیکی 2024 میں دکھائی جارہی
ہے۔
ہفتہ کو یہاں گجرات کو آپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ (جی سی ایم ایم ایف) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق 17 مئی کی رات میں حکومت ہند کے انڈیا پویلین میں کانز کلاسکس 2024 میں ریوائز ٹنگ منتھن کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔