نئی دہلی/26جنوری(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر مشکل میں پھنس چکے ہیں، اس بار کئی بار نہیں بلکہ مشہور بھوجپوری اداکار اور دہلی سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے سدھارتھ ملہوترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بات کہی ہے- دراصل حال ہی میں سدھارتھ سلمان خان کے بگ باس کے 11 ویں سیزن کے شو پر اپنی فلم عیری کے پرموشن کے لیے گئے ہوئے تھے- فلم کے
پروموشن کے دوران سدھارتھ نے بھوجپوری زبان کے لیے کچھ ایسا کہہ دیا تھا جس سے بھوجپوری سینما میں اچھا خاصا غصہ دیکھانے کو ملا تھا-
دراصل،اس شو میں سدھارتھ کے ساتھ منوج بھوجپوری اور راکل بھی پہنچے تھے- اس دوران سلمان نے ٹیم کے ایک ٹاسک کرنے دیا ، منوج نے سدھارتھ کو بھوجپوری میں ڈائیلاگ بولنے کو کہا تھا ، سدھارتھ نے ڈائیلاگ تو بول دیا ، لیکن بھوجپوری زبان کی توہین کردی-