ممبئی، 05 اپریل (یو این آئی) معروف بالی ووڈ فلمساز اداکار منوج کمار کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ ہفتہ کو ان کی آخری رسومات ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی موجودگی میں ممبئی کے جو ہو میں واقع پون ہنس شمشان گھاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اداکار کی جسد خاکی کو ان کے
بیٹے کنال گوسوامی نے مکھ اگنی دی۔ منوج کمار کی اہلیہ ششی گوسوامی شمشان گھاٹ میں موجود تھیں۔
سپر اسٹار امیتابھ بچن، اداکارا بھیشیک، پروڈیوسر اسکرین رائٹر سلیم خان اور اداکار ارباز خان بھی ان لوگوں میں شامل تھے جو منوج ابھارت اکمار کو آخری الوداعی دینے پون ہنس شمشان گھاٹ پہنچے تھے۔