ممبئی، 23 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ سنیما کی دنیا میں مناڈے کو ایک ایسے گلوکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی لاجواب گلوکاری کے ذریعے کلاسیکی موسیقی کو خاص شناخت دلائی۔
پر بودھ چند رڈے عرف مناڈے
کی پیدائش یکم مئی 1919 کو کولکاتہ میں ہوئی۔ ان کے والد انہیں وکیل بنانا چاہتے تھے لیکن ان کارجحان موسیقی کی جانب تھا اور وہ اسی میدان میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے تھے۔ مناڈے نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے چچا کے سی۔ڈے سے حاصل کی۔