نئی دہلی/12مارچ(ایجنسی) کئی ہفتوں تک ووٹ اپیل کے ذریعہ دی وائس آف انڈیا کے فائنل تک پہنچی مانشی سہاریہ نے اس سیزن کی جیت کا خطاب اپنے نام کیا - مانشی، جج پہل مچھل کی ٹیم میں تھی اور انہوں نے دی وائس آف انڈیا 2 کا خطاب جیتا، اپنی اس جیت کے ساتھ مانشی کو 25 لاکھ کا انعام بھی دیا گیا، یہ مانشی اور انکے خاندان کے لیے کافی خوشی کا موقع رہا کیونکہ مانشی نے اپنی
سخت محنت سے اس خطاب کو جیتا.
بتادیں کہ فائنل میں مانشی کا مقابلہ شروتی گوسوامی، محمد فضل اور دیگر سے تھا. مانشی آسام کی رہنے والی ہے اور وہاں کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے آتی ہیں جہاں صرف 300 لوگوں کی آبادی رہتی ہے، مانشی 3 سال کی عمر سے گانے سیکھ رہی ہے، وہ اپنی ماں کو گانا گاتے دیکھ کر گانا سیکھی، اتنا ہی نہیں مانشی کو انکے گاؤں کے لوگوں نے مل کر ممبئی بھیجا تھا.