نئی دہلی/10جنوری(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شیروات نے گھر کا کرایہ نہ چکانے کی وجہ سے پیرس میں گھر سے باہر نکال دیے جانے کی خبروں کو خارج کیا- انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ پیرس میں نہ ہی انکا خود کا گھر ہے اور نہ ہی کرایہ کا- ان قیاس آرائیوں کے درمیان ملکہ نے ٹیویٹ کیا "میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہہ رہی ہوں، میرے پاس پیرس میں نہ ہی اپنا اور نہ ہی کرایہ کا گھر ہے میں پیچھلے 8 مہینوں سے لاس اینجلس اور ہندوستان
میں رہ رہی ہوں. "
انہوں نے مزید لکھا، "میں پیرس میں نہیں رہتی ہوں. براہ کرم غلط خبروں کو نہ پھیلائے."
Mallika Sherawat@mallikasherawat
I hv said it before & I am saying it again, I DO NOT OWN or RENT any apt in Paris!! I have been in Los Angeles & India since last 8 months, I DO NOT live in Paris,pls do not spread false rumours !
11:53 AM - Jan 10, 2018 · Mumbai, India
رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ ایک فرانسیسی عدالت نے ملکہ کو 60 لاکھ کرایہ نہ جمع کرانے پر گھر خالی کرنےکا حکم دیا ہے.