ممبئی،24 جولائی (----) کرن جوہر نے ہندی فلم انڈسٹری کے علاوہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی باقی فیلڈ میں بھی قدم رکھا ہے-
وہ ایک ٹیلی ویژن ٹاک شو کافی وتھ کرن اور ایک ڈیٹینگ شو وائٹ د لو میں بطور ہوسٹ نظر آچکے ہیں-
ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مقبول متنازعہ ریالٹی شو بگ باس
کا اگلا سیزن ہوسٹ کرتے نظر آئیں گے-
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بڑھتی مقبولیت کو نظر میں رکھ کر میکرس نے اس بار ٹیلی ویژن کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شو کا اگلا سیزن لانچ کرنے کا فیصلہ لیا ہے-
بگ باس او ٹی ٹی کے شروعاتی 6 قسط او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھائے جائیں گے جو کہ بنا ایڈیٹینگ کے ہونگے-