نئی دہلی/3اگسٹ(ایجنسی) زی 5 سچے واقعات سے متاثر ایک سائیکو تھریلر "پوشم پا" کے پوسٹر اور ٹریزر کی ریلیز کرکے سب کو چونکا دیا ہے- اس شارٹ فلم "پوشم پا" میں ماہی گل، سیانی گپتا اور راگنی کھننہ اہم رول میں ہے- یہ ایک نفسیاتی طور سے پریشان ماں کی کہانی ہے- جس نے اپنی بیٹیوں
کو جرم کی دنیا میں دھکیل دیا ہے-
اس فلم کے پوسٹر اور ٹریزر نے یہ بات تو طے کردی ہے کہ انہیں دیکھنے کے بعد کوئی بھی اس فلم کو دیکھے بنا نہیں رہ سکے گا- کیونکہ اب تک کئی بار سچے واقعات پر مبنی فلمیں بنی ہے لیکن یہ اس طرح کی ایک الگ ہی فلم ہوگی تو تین خواتین کی زندگی پر مبنی ہے-