the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 9 جنوری (یو این آئی) بالی وڈمیں مہندر کپور کا نام ایک ایسے گلوکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً پانچ دہائیوں تک اپنے رومانوی نغموں سے ناظرین کے دلوں میں اپنی انفرادی شناخت بنائی ہے۔

مہندر کپور کی پیدائش 9 جنوری 1934کو امرتسر میں ہوئی تھی۔ بچپن سے ہی ان کا رجحان موسیقی کی جانب تھا۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حسن لال ۔ بھگت رام ، استاد نیازاحمد خان، استادعبدالرحمان خان اور پنڈت



تلسی داس شرما سے حاصل کی۔

مہندر کپور گلوکار محمدرفیع سے کافی متاثر تھے اوروہ انہی کی طرح گلوکار بننا چاہتے تھے ۔ اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ ممبئی آگئے۔ سال 1958 میں انہوں نے وی شانتا رام کی فلم ’نورنگ‘ میں سی رام چندر کی موسیقی میں ’’آدھا ہے چندرما رات آدھی‘‘ سے بطورگلوکار اپنی شناخت قائم کی ۔ اس کے بعد مہندر کپور نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک نغمہ گاکرناظرین کو مسحور کردیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.