نئی دہلی/9اکتوبر(ایجنسی) تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر تنازعہ اب خواتین کمیشن تک پہنچ گیا ہے، کمیشن نے اس معاملے میں نانا پاٹیکر اور گنیش اچاریہ سمیت دیگر کو نوٹس بھیج کر 10 دنوں کے اندر الزامات کا جواب دینے کو کہا ہے، اسکے ساتھ ہی تنو شری کو بھی
پوچھ تاچھ کے دوران کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے.
مہاراشٹر خواتین کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ کمیشن نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان لوگوں کو نوٹس بھیج دیے گئے جن کے خلاف تنوشری نے شکایت درج کرائی ہے، سبھی کو دس دنوں کے اندر پیش ہونے کو کہا گیا ہے.