(7 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر)
ممبئی،6اکتوبر(یواین آئی)اپنی دلکش آواز سے شائقین کو مسحور کرنے والی بیگم اختر نے ایک بار عہد کیا تھا کہ وہ کبھی گلوکارہ نہیں بنیں گی بچپن میں بیگم اختر استاد محمد خان سے
موسیقی کی تعلیم لیا کرتی تھیں اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ بیگم اختر نے گانا سیکھنے سے انکار کردیا ان دنوں بیگم اختر سے صحیح سر نہیں لگتے تھے ان کے استاد نے انہیں کئی بار سکھایااورجب وہ نہیں سیکھ پائی تو انہیں ڈانٹ دیا۔