چنئی 11 ستمبر (یواین آئی) مدراس ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس چوری کے معاملے میں مشہور موسیقار آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کو نوٹس جاری کیا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت
کے بعد جسٹس ٹی ایس شیوگنم اور جسٹس بھوانی سبروئین نے یہ نوٹس جاری کیا۔
محکمہ انکم ٹیکس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اے آر رحمان نے 3.47 کروڑ روپئے اپنے چیریٹیبل ٹرسٹ کو منتقل کرکے ٹیکس چوری کی ہے۔