the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 5 ستمبر (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار ايوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھی اسکرپٹ کی جستجو میں رہتے ہیں جس سے لوگ خود کو منسلک محسوس کر سکیں۔

ايوشمان کھرانہ نے ہمیشہ لیک سے ہٹ کر اسکرپٹ کو منتخب کیا جو نہایت کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دینے کے علاوہ ان قابل ذکر فلموں کو بھی منتخب کیا ہے، جو اپنے بہترین مواد کی وجہ قومی سطح پر موضوع بحث بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اچھی کہانیوں کی تلاش میں رہتا ہوں۔ کہانیاں جو ہمیں آگے لے جاتی ہیں،ہماری تفریح کرتی ہیں۔ مجھے ایسی کہانیاں پسند ہیں جن سے لوگ خود کو منسلک محسوس کر سکیں، جو



حوصلہ افزاء ہوں اور ہمیں غوروفکر کرنے ولا بناتی ہوں۔
میں نے اس طرح کی بہترین ا سکرپٹ کی تلاش کی ہے۔ میں صرف ان فلموں کو منتخب کرتا ہوں جنہیں میں خود سلور اسکرین پر دیکھنا پسند کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف ان کہانیوں کو تلاش کرتا ہوں جو عام آدمی کے بارے میں ہو۔
ایک اداکار کے طور پر میں صحیح اسکرپٹ کو منتخب کرنے لئے اچھی طرح غوروخوض کرتا ہوں کیونکہ آج کہانی اور فلموں کی پسند ہی معنی رکھتی ہے۔  

مجھے لگتاہے کہ میں آج زندگی میں ایک ایسے مقام پر ہوں جہاں میں بہترین پروجیکٹ کرسکتا ہوں کیونکہ ناظرین کو مجھ سے اچھی فلموں کی امید ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.