ممبئی، 31 جنوری (یو این آئی) کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی لتا منگیشکر کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے پیر کو بتایا کہ
آواز کی ملکہ لتا منگیشکر کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ انہوں نے اتوار کی رات مشہور گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرتیت سندانی سے بات کرنے کے بعد لتا جی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔