ممبئی ، 6 فروری (یو این آئی ) لتا منگیشکر کو بالی ووڈ میں ایک ایسی پلے بیک سنگر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی آواز کے جادو سے تقریباً سات دہائیوں تک موسیقی کے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔
مدھیہ پردیش کے اندور میں 28 ستمبر 1929 کو
پیدا ہونے والی لتا منگیشکر (اصل نام ہیماہرید کر) کے والد دیناناتھ منگیشکر مراٹھی تھیٹر سے وابستہ تھے۔
پانچ سال کی عمر میں لتا نے اپنے والد کے ساتھ ڈراموں میں اداکاری شروع کر دی۔
اس کے ساتھ ہی لتا نے اپنے والد سے موسیقی کی تعلیم لینا شروع کی۔