ممبئی، 27 جنوری (یو این آئی) ان دنوں کورونا انفیکشن سے متاثر مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت میں بہتری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے۔
سروں کی
ملکہ کی سوشل میڈیا ٹیم نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق لتا دیدی اس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔