ممبئی، 26 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن سلور اسکرین پر مینا کماری کا کردار ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں۔
بالی ووڈ میں خیال ہے کہ لیجنڈ اداکارہ مینا کماری کی زندگی پر فلم بنائی جانے والی ہے۔
یہ فلم ٹی سیریز
کے بینر تلے تیار کی جائے گی۔
کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں کریتی سینن اداکارہ مینا کماری کا کردار نبھاتی نظر آ سکتی ہیں، جلد ہی فلم کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو فلم کی شوٹنگ بھی جلد ہی شروع ہو جائے گی۔