the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،8جولائی(ایجنسی)اداکارہ  Kriti Kharbanda کریتی کھربندا ،ارملا ماتونڈکر کی فلم ایک حسینہ تھی جیسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔  کریتی کھربندا نے سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم راز :ریبوٹ کے ساتھ فلم انڈسٹری میں اپنے کریئرکی شروعات کی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے گیسٹ ان لندن،ویرے دی ویڈنگ اور یملا پگلا دیوانہ پھرسے جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔ کریتی نے اپنے ڈریم رول کے بارے میں بات کی ہے۔ انہیں فلم انڈسٹری کے چیلنجنگ رول کی تلاش ہے۔ کریتی نے کہا،’’مجھے لگتا ہے کہ میں ایک سائکولوجیکل تھریلر میں کام کرنا پسند کروں گی۔

مجھے



ارملا ماتونڈ کر کی فلم ایک حسینہ تھی بہت پسند آئی تھی۔ وہ کردار اور اداکاری دونوں دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے تھے۔ میں ایک ایسی ہی فلم کا حصہ بننا چاہتی ہوں جو آف بیٹ بھی ہو اور مین اسٹریم فلم بھی ہو۔ اس کے علاوہ میں ایکشن سینس بھی کرنا پسند کروں گی۔ اس سال کریتی کئی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔

وہ انیس بزمی کی مزاحیہ فلم پاگل پنتی کا حصہ ہیں۔ اس فلم یں انل کپور،جان ابراہم اور الیانا ڈی کروز جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ہاؤس فل 4میں اکشے کمار ،رانا دگوباتی،پوجا ہیگڑے ،ریتیش دیشمکھ ،بابی دیول اور کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.