کولکاتہ ، 25 اکتوبر (یو این آئی) سرچ انجن گوگل نے جمعہ کو آنجہانی پلے بیک گلوکار کے کے (کرشن کمار کناتھ) کو ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کی سالگرہ پر ایک ڈوڈل بنا کر انہیں یاد کیا۔
کے کے اپنے جذباتی اور رومانوی گانوں کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے تین دہائی طویل میوزک کیریئر میں 500 سے زیادہ ہندی گانے اور مختلف علاقائی
زبانوں میں 200 سے زیادہ گانے گائے۔ ان کی آواز اور تنوع نے انہیں ہندوستانی موسیقی میں ایک نمایاں مقام دلایا۔
ان کے مشہور گانوں میں سے کچھ یہ ہیں۔ تڑپ تڑپ "، " یاروں "، "خدا جانے"،
" آنکھوں : میں تیری " اور " تو ہی میری شب ہے "۔
گوگل کا ڈوڈل کے کے ، کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے ، جس میں مائیکروفون پکڑے کھڑے ہیں
اور گارہے ہیں۔