ٹوکیو/15نومبر(ایجنسی) مس انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے 57 ویں ایڈیشن کاتاج انڈونیشیا کی اکیس سالہ حسینہ کیون للیانا (Kevin Lilliana) کے سر پر سج گیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 57 ویں مس انٹرنیشنل مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔
ٹوکیو کے ڈوم سٹی ہال میں منعقد ہونے والے اس مقابلہ حسن
میں دنیا بھر کے 69 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔ فائنل راؤنڈ میں شرکت کے لیے ججز کی جانب سے 5 خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا۔
تاہم حسن اور ذہانت کے شعبے میں دنیا بھر سے آئی حسیناؤں کو مات دیتے ہوئے انڈونیشیا کی 21 سالہ ماڈل کیون للیانا 57واں مس انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔