ممبئی، 3 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف آنے والی فلم ’فون بھوت‘ میں ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ہمراہ کامیڈی کرتی نظر آئیں گی سدھانت چترویدی پہلے ہی گوا میں ہیں جہاں فی الحال وی شکن بترا کی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ کٹرینہ کیف اور ایشان کھٹر نومبر
کے آخر تک فلم ’فون بھوت‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کے لئے سدھانت چتروید ی کو جوائن کریں گے۔
فلم ’فون بھوت‘ بنانے والے اسی ماہ یعنی نومبر کے آخر میں مزاحیہ فلم شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔
فلم فون بھوت کا ایک حصہ گھوسٹ بسٹرز کے ارد گرد گھومتا ہے جس کی شوٹنگ گوا میں ہوگی اس کے بعد ممبئی کا شیڈول ہوگا۔