the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/3اپریل(ایجنسی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان باربی گرل کیٹرینہ کیف کی بہن Isabelle ایزابیل کے ساتھ تھرکتے نظر آئیں۔

ایزابیل نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2014 میں ایک کناڈیائی فلم ڈا کیبی سے کیا تھا۔ اس فلم کے کئی فلمسازوں میں سلمان بھی شامل تھے۔ کیٹرینہ کیف نے اپنی بہن کو بالی وڈ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سلمان نے بھی کیٹرینہ کی مدد کرنے کی ٹھان لی ہے۔ اب سلمان اس کام میں باربی گرل کا ساتھ دے



رہے ہیں۔ خبریں ہیں کہ ایزابیل جلد ہی ہندی فلموں میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی ہیں ۔ ایزابیل کی پہلی فلم میں ان کے ہیرو سورج پنچولی ہوں گے۔


جب سے ایزابیل اور سورج پنچولی کی فلم 'ٹائم ٹو ڈانس' کا اعلان ہوا ہے۔ تب سے ہی یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ایزابیل اپنی ڈیبیو فلم میں سلمان کے ساتھ رقص کرتی نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں سلمان اپنے 20 برسوں کے ہٹ نغموں پر ایزابیل کے ساتھ رقص کریں گے۔ فلم میں سلمان ایک بار پھر سے اپنی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا کے سپر ہٹ گانے او او جانِ جانا پر رقص کرتے دکھائی دیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.