the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،18اپریل(ایجنسی)مشہوراداکارہ کٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم بھارت میں اس لئے کام کیا کیونکہ اس کی اسکرپٹ اچھی تھی۔علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم بھارت میں پہلے سلمان خان کے ساتھ پرینکا چوپڑا کو کاسٹ کیاگیا تھا لیکن ان کے فلم چھوڑنے کے بعد کٹرینہ کیف کا انتخاب کیاگیا۔
کٹرینہ کیف نے پرینکا چوپڑا کی جگہ کاسٹ کئے جانے پر بیان دیا ہے۔کٹرینہ نے کہا کہ پرینکا کے فلم چھوڑنے کے بعد بھارت میں ان کی کاسٹنگ کا سلمان خان اور علی عباس کی دوستی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔



کٹرینہ نے کہا کہ علی عباس اور میں اچھے دوست ہیں لیکن جب بات کام کی ہوتی ہے تو ہم ایک دوسرے کے تئیں بے حد ایماندار ہیں۔میں نے پوری اسکرپٹ 3گھنٹے میں پڑھی تھی۔ جس کے بعد میں نے انہیں فون کرکے کہا کہ مجھے اسکرپٹ پسند آئی ۔مجھے لگا کہ اس کردار کے ساتھ مجھے بہت دور تک جانے کا موقع ملے گا۔ اس لئے بھارت کا سلمان اور علی کی دوستی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔کٹرینہ نے کہا کہ سلمان نے تو فلم سائن کرنے کے بعد مجھے فون تک نہیں کیاتھا۔ہم سیدھے بھارت کے سیٹ پر ملے۔فلم بھارت 5جون کو ریلیزہورہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.