کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
ممبئی : بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف ’ٹائیگر زندہ ہے’ کی کامیابی سے بہت پرجوش ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہورہی ہے ۔ اس فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ کٹرینہ کیف کا بھی اہم کردار ہے ۔ طویل عرصہ بعد کٹرینہ کے کھاتے میں ہٹ فلم آئی ہے۔ جتنی تعریف سلمان خان کو ملی ہے اتنی ہی کیٹرینی کیف نے بھی حاصل کی ہے۔
24px; font-family: "Ali Nastaliq", arial, sans-serif; text-align: right; background-color: rgb(255, 255, 255);">کٹرینہ کو ان کی اداکاری اور خاص طور پر ایکشن مناظر کے لئے کافی سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’سلمان خان کی موجودگی کے باوجود لوگ میرے کردار کے بارے میں بات کر رہے ہیں، میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے۔ یہ بہت اچھا ہے کہ فلموں میں اداکارہ کو بھی پاورفل دکھایا جا رہا ہے اور لوگ پسند کر رہے ہیں‘‘۔فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد کٹرینہ کیف کی 2018 میں ٹھگس آف ہندوستان اور آنندایل رائے کی فلم ریلیز ہونے والی ہے۔