ممبئی/30ڈسمبر(ایجنسی) بالی وڈ کی بالی باربی گرل کٹرینہ کیف نے شاہد کپور کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بالی وڈ میں خبریں ہیں کہ کٹرینہ نے شاہد کپور کے اہم کردار والی فلم 'بتّی گل، میٹر چالو' چھوڑ دی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ کٹرینہ کے پاس اس فلم کے لئے ڈیٹس نہیں تھیں۔ فلم کا فرسٹ لک حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ
کیٹرینہ اس فلم کو کرنا چاہتی تھیں۔ اس فلم میں ان کا کردار اتراکھنڈ کی ایک وکیل کا تھا لیکن ڈیٹس نہ ہونے کے سبب انہیں یہ پروجیکٹ چھوڑنا پڑا۔ اس رول کے لئے انہیں چھوٹے شہر کی لڑکی کے کردار میں خود کو ڈھالنا تھا نیز وہاں بولی جانے والی زبان سیکھنی پڑتی۔ یہ سب کرنے کےلئے کٹرینہ کو کافی وقت درکار تھا اس لیے انہوں نے فلم کے پہلے ہی مرحلے میں خود کو اس سے الگ کرلیا۔
کیٹرینہ ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ کٹرینہ 'ٹھنگس آف ہندوستان' فلم کی شوٹنگ بھی کررہی ہیں۔